تین سالہ بچے کے جسم کے مختلف حصوں کو جلانے کے الزام میں ماں گرفتار

July 12, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تین سالہ بچے کو جلانے کے الزام میں اس کی ماں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ظفر اقبال نے ویمن پولیس اسلام آباد کو بتایا کہ اس کی بیوی فراء رشید نے اس کے تین سالہ بیٹے ذیان ظفر کے جسم کے مختلف حصوں کو جلا کر زخمی کردیا ۔ ویمن پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔