بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، وزیر اعظم

July 12, 2020


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

وزیر اعظم آفس سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ یو اے ای، سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ تعلقات کو مثالی بنایا گیا ہے ۔

وزیر اعظم ہائوس نے کہا کہ افغان امن عمل سمیت سعودی ایران تنازعہ میں پاکستان کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر بنائی۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مظلوم کشمیریوں کا سفیر بن کر دنیا بھر میں آواز بلند کی، جبکہ بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مودی کا فاسشٹ نظریہ عالمی سطح پر بے نقاب کیا گیا۔