وفاقی حکومت سندھ کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے،جام اکرام

July 13, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ بجلی اور گیس کی فراہمی پر سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے۔جس سے سندھ میں احساس محرومی پیدا ہورہی ہے۔وفاقی حکومت سندھ میں گیس اور بجلی کی قلت پیدا کرکے عوام کو مشکلات کا شکار کررہی ہے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے صنعتی زونز میں گیس اور بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتیں زبوں حالی کا شکار ہیں اور موجودہ صورتحال سے لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر وفاقی حکومت کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاق سندھ کی صنعتوں کو گیس و بجلی فراہم نہ کر کے صنعتوں کو تباہ کررہا ہے۔