ٹینس انٹگریٹی یونٹ کا نمائشی ٹورنامنٹس پر شکوک کا اظہار

July 13, 2020

لندن (جنگ نیوز) دنیا بھر میں کورونا کے سبب کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی کے دوران ٹینس کے نمائشی مقابلوں نے حکام کے کان کھڑے کردیے۔ عالمی ٹینس انٹگریٹی یونٹ نے ان میچز پر شکوک ظاہر کیے ہیں۔ یونٹ کے مطابق اپریل اور جون کے درمیان کھیلے گئے ٹورنامنٹس سے متعلق مختلف اطلاعات ملی ہیں۔