سرجا نی ٹاون ندی سے ملنے والی لاش خاتون کی نکلی ، مقتولہ کو نامعلوم ملزمان نے گلہ گھونٹ کر قتل کیا

July 13, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجا نی ٹاؤن حسن بروھی گوٹھ ندی سے ملنے والی لاش خاتون کی نکلی,پولیس کے مطابق مقتولہ کو نامعلوم ملزمان نے گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر لاش بوری میں ڈال کرندی میں پھینک دی تھی ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی عمر 35 سال کے قریب ہے۔