بھارت نے خطے کے امن وسلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، شہبازشریف

July 13, 2020

شہباز شریف کی ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حذب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔

میاں محمد شہباز شریف نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایل او سی پر فائرنگ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلا ف جرائم چھپ نہیں سکتے ہیں۔

میاں محمد شہباز شریف نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کیا ہے کہ بار بار سیز فائر خلاف ورزی، شہری آبادی پر فائرنگ جنوبی ایشیا میں جنگ بھڑکانے کی بھارتی سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جنگی جنون پر عالمی برادری ،اقوام متحدہ کی خاموشی عالمی امن سے بے پروائی جیسی ہے، دنیا تماشا دیکھنے کے بجائے بھارت کو عالمی قانون کی خلاف ورزیوں سے روکے۔

شہبازشریف نے پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے مؤثرجواب کا خیر مقدم کرتے ہوئے 1 1سالہ لڑکی اور خاتون سمیت 5 شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

شہبازشریف کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سےاظہارِ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔