لاپرواہی کا برا انجام

July 13, 2020

ڈرائیونگ کے دوران بے احتیاطی اکثر اوقات خطرناک حادثات کا سبب بنتی ہے جس میں جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ایک موڑ پر رفتار پر قابو نہ رکھ سکے اور مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئے۔

ٹکر اتنی زور دار تھی کہ موٹر سائیکل سوار کئی فٹ فضا میں قلابازی کھا کر زمین پر آگرے، قسمت اچھی تھی کہ جان بچ گئی۔