ووسٹر میں14روزہ قرنطینہ مکمل، پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربی پہنچ گئی

July 14, 2020

ووسٹر میں14روزہ قرنطینہ مکمل، پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربی پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم ووسٹر میں اپنے قرنطینہ کی 14 روزہ مدت مکمل کرنے کے بعد اپنی اگلی منزل پر پیر کو بس کے ذریعے ڈربی پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کی غرض سے انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر میں تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق 17سے20 جولائی کو پاکستانی ٹیم چار روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کھیلے گی۔24 سے27 جولائی کو ڈربی میں دوسرا ٹور میچ ہوگا۔