علامہ حسن ترابی نے فرقہ واریت کوجڑ سے اکھاڑا، علامہ ناظر عباس

July 14, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے شہید علامہ حسن ترابی کی 14ویں برسی کے مو قع پر صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہید علامہ حسن ترابی ملت تشیع کے ساتھ ساتھ ریاست پاکستان کے بھی محسن تھے جب دشمن فرقہ واریت پھیلاکر ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے اُس وقت شہید علامہ حسن ترابی نے متحدہ مجلس عمل کے ذریعے فرقہ واریت جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر ریاست پاکستان سے اپنی اور اپنی قوم کی حبُ الوطنی کا ثبوت دیا۔علامہ حسن ترابی ایک جامع شخصیت کے حامل تھے وہ عظیم پیشوا، اور رہنما تھے۔ حسن ترابی کی عظیم جد وجہد نے یہ درس دیا ہے کہ اگر دنیا بھر کے مظلوم ا کٹھے ہو جائیں تو ظالم اور ظلم کا خاتمہ ہو جائے گا۔