گلگت بلتستان کو وفاقی اکائی اور صوبہ قرار دیا جائے، ایم کیو ایم

July 14, 2020

کر اچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ارشاد ظفیر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم یہ چاہتی ہے کہ جمہو ری عمل کا سلسلہ جا ری رہے اور گلگت بلتستان کو وفا قی اکا ئی کا درجہ دیتے ہو ئے اسے صوبہ قرار دیاجا ئے۔ وہ گو ر نر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقتون سے ملا قات کررہے تھے، جس میں رکن قومی اسمبلی حافظ اسامہ قادری اور عارف شاہ بھی مو جو د تھے۔ ملا قات میں گلگت بلتستان میں ہو نے والے انتخا با ت زیر غور آئے اور مختلف تر قیا تی منصوبو ں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔