قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا عمل بین الافغان مذاکرات پر اثر انداز ہو سکتا ہے،طالبان

July 14, 2020

کراچی (جنگ نیوز)افغان طالبان نے خبردار کیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا عمل بین الافغان مذاکرات پر اثر انداز ہو سکتا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں ہو گا۔طالبان کے دوحہ ميں قائم سياسی دفتر کے ترجمان سہيل شاہين نے وائس آف امریکا سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کو قیدیوں کی جو فہرست فراہم کی ہے اُن میں تمام قیدی سیاسی ہیں۔