کورونا مریضوں کی ادویات و طبی آلات کی قلت‘کمشنر کا نوٹس

July 14, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے کووڈ 19 کے مریضوں کی ادویات و طبی آلات کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر گراں فروش ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کمشنر آفس جمع کروائی جائے۔کمشنر شان الحق نے کہا کہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ لالچی مافیا عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ادویات و طبی آلات کی مصنوعی قلت کرنے والوں کی دکانیں سربمہر کی جائیں اور جیل کی سیر کروائی جائے۔