شہر کے مرکز میں قرنطینہ سنٹر بناناخطرناک ہے، نواز شریف جانثار تحریک

July 14, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) میاں نواز شریف جانثار تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان،ضلعی صدر محمد اقبال اعوان،سٹی صدر صدیقہ جبیں ایڈووکیٹ، سماجی رہنما محمد قاسم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کو قرنطینہ سینٹر بنانا انتہائی افسوسناک ہے، شہر کے مرکز میں قرنطینہ سینٹر بنانا ڈبلیو ایچ او کے پروٹوکول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کے لیے خطرناک ہے۔