چین کا بھارت کو سرحدی نقشہ دینے سے انکار

July 15, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) چین اور بھارت کے فوجی کمانڈروں میں لداخ تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کا چوتھا دور ناکام ہوگیا۔

چین نے بھارت کی جانب سے سرحدی نقشہ دینے کا مطالبہ مسترد کردیا ، دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج لداخ میں اپنی اپنی پوزیشنز سے پیچھے ہٹنے پر رضامند ہوگئی ہیں اور دستبردار ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل لداخ میں چین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں 20انڈین فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کی افواج میں جاری کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔