ہمیں مسلم لیگ ن سے گلہ ہے، حافظ حسین احمد

July 15, 2020



جمعیت علما اسلام ف کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں مسلم لیگ ن سے گلہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کاسلسلہ جاری ہے، کوشش ہے تمام اپوزیشن ایک صفحے پر آکر اپنا کردار ادا کرے۔

جے یو آئی ایف کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ ن سے گلہ ہے کیونکہ احتجاج میں ن لیگ نظر نہیں آتی، ن لیگ سے ہم نے برملا شکایت کا اظہار بھی کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن میں جو پوزیشن بڑی جماعت کی ہے اس پر ہمیں ن لیگ نظر نہیں آتی۔