امریکا: داعش سے مبینہ تعلق پر 6 کمپنیوں پر پابندی عائد

July 15, 2020

امریکا اورخلیجی ممالک نے داعش سے مبینہ تعلق پر 6 کمپنیوں اور افراد پر پابندی لگادی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں شامل کمپنیوں اور افراد کا تعلق ترکی، شام اور افغانستان سے ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں شامل افراد اور کمپنیوں کے امریکا میں اثاثے منجمد ہوجائیں گے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیاں امریکا اور خلیجی ممالک کے ٹیررسٹ فائننسنگ ٹارگیٹنگ سینٹر نے لگائی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ ٹی ایف ٹی سینٹر میں امریکا سمیت سعودی عرب، یو اے ای، بحرین، کویت، عمان اور قطر شامل ہیں۔