احساس پروگرام انڈرگریجویٹ سکالر شپ کے تحت 1800 طلبا کیلئے وظائف

July 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے احساس پروگرام انڈر گریجویٹ سکالر شپ کے ایوارڈ لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ کم وسیلہ طلبہ طالبات کی امداد کے لئے احساس پروگرام اگر درس گاہوں میں متعارف ہو جا ئے تو یہ قوم کے مستقبل کیلئے ایک بہترین سرمایہ کاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس علاقے کی یونیورسٹی کو زیادہ تعداد میں سکالر شپ سے نوازا ہے،ا۔ ڈائریکڑ سکالرشپ سیل پروفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ پروگرام کے تحت 1800 طلباء طالبات کو ایوارڈ لیٹر دیئے جائیں گے جس میں سب کیمپسز لیہ، وہاڑی اور لودھراں کے طلباء و طالبات بھی شامل ہیں جبکہ ایچ ای سی نے 17 کروڑ روپے زکریا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کیلئے جاری کیے ہیں۔