شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں 16، افراد گرفتار

July 16, 2020

پشاور(ووائع نگار) محکمہ خوراک نے پجگی روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے گرانفروشی پر 16افراد کو گرفتار کرلیا۔محکمہ خوراک پجگی روڈ کے مختلف علاقوں شہید آباد‘ حسین آباد اور بشیر آباد میں فوڈ پوائنٹس کے دکانوں میں اشیائے خوردونوش سے متعلق آگاہی حاصل کی اور نرخنامے چیک کئے۔ سرکاری نرخناموں سے تجاوز کرنے پر محکمہ خوراک کے افسران نے 16افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ قصائی‘ بیکری و جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔