انسانوں کی بجائے اب روبوٹ ٹیبل ٹینس کھیلنا سکھائیں گے

July 16, 2020

روبوٹس نے کھیلوں کی دنیا میں انٹری دیدی اور اب روبوٹ کوچ بن کر ٹیبل ٹینس کھیلنا سکھائیں گے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹس ماہر کھلاڑیوں کی طرح ٹیبل ٹینس کھیل رہے ہیں، یہ روبوٹس چین کے شہر شنگھائی کی سپورٹس یونیورسٹی نے حال ہی میں متعارف کرائے ہیں اور ان کا نام ٹیبل ٹینس روبوٹ کوچ رکھا ہے۔

یوں تو روبوٹس نے صنعتوں سے لے کر سکیورٹی تک مختلف میدانوں میں کردار سنبھال رکھے ہیں تاہم کھیلوں کی دنیا میں روبوٹ کی اس انٹری کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس روبوٹ کو کھیلتے دیکھ کر جہاں بڑے حیران ہیں وہاں بچے خوب پرجوش ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ روبوٹ کارکردگی کیسی دکھاتے ہیں۔