صدر مملکت کو انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی

July 16, 2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی، جس میں وائس چانسلر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، میجر جنرل ریحان عبدالباقی اور چیئرمین اسپارکو، ڈائریکٹر ایس پی ڈی، بریگیڈیئر عبدالرحمٰن عارف نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ طیارہ سازی، خلائی علوم کے شعبوں میں تحقیق کرنے کی ضرورت پر زور دیا جائے، جبکہ انتظامیہ ملک کے دور دراز علاقوں تک ادارے کی رسائی بڑھائے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان، آزادکشمیر، گلگت بلتستان تک رسائی بڑھانے پر توجہ دی جائے۔

ڈاکٹر عارف علوی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ادارہ کورونا کے دوران طلبہ کو آن لائن تعلیم مہیا کر رہا ہے، جبکہ آئی ایس ٹی بین لاقوامی معیار کے جدید ترین آلات سے آراستہ ہے۔

صدرِ مملکت نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں آئی ایس ٹی کے کردار کی تعریف کی۔