دو ننھے بچوں نے چینی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

July 18, 2020

چین میں دو ننھے بچوں نے شرارت کرتے ہوئے کھلونا گاڑی مرکزی سڑک پر دوڑا دی، عینی شاہد اور پولیس نے معصوم بچوں کی جانیں بچا لیں۔

چینی صوبے ہیبائی میں دو بچے کھلونا گاڑی گلی میں چلاتے ہوئے اچانک سڑک پر آگئے اور مخالف سمت میں اپنی گاڑی چلانے لگے، خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہ آیا۔

بچوں کو سڑک پر گاڑی چلاتے دیکھ کر ایک خاتون ڈرائیور نے اپنی کار روک کر بچوں کو سڑک سے ہٹایا، اس دوران پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے اور سخت تنبیہ کے بعد کمسن بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا۔