اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائیاں، منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

July 20, 2020

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ترجمان کے لاہور سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، اور لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کالا شاہ کاکو انٹر چینج کے گاڑی سے 28 کلوافیون اور 10 کلوچرس برآمد ہوئی ہے۔ گاڑی میں سوار خاتون اور ایک شخص زیرحراست ہیں۔ جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پارسل سے 960 گرام ہیروئن برآمد کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ منشیات کو آٹے کی مشین میں چھپایا گیا تھا۔