ٹرمپ نے خود کو سب کا پسندیدہ صدر قرار دے دیا

July 21, 2020

خود پسندی کی انتہا کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو سب کا پسندیدہ صدر قرار دے دیا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئے دن اپنی مضحکہ خیز اور لا اُبالی حرکتوں سے اپنی عوام کو حیران و پریشان کرتے رہتے ہیں اور دنیا بھر کو خود پر ہنسنے کا موقع بھی دیتے ہیں ۔

حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنی ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسک پہنی ہوئی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا کہ ’ ہم سب نظر نہ آنے والے چائنا وائرس کے خلاف متحد ہیں، اوربہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب آپ سوشل ڈسٹینس پر عمل نہیں کر سکتے تو چہرے پر ماسک پہننا محب وطن ہونے کی نشانی ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں خود ہی منہ میاں مٹھو بنتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ اُن سے زیادہ کوئی بھی محب وطن نہیں ہے۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ’ آپ سب کا پسندیدہ صدر۔‘

امریکی صدر کے اس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے ملے جلے کمنٹس دیئے جن میں سے کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اُن کا پسندیدہ صدر باراک اوباما تھا ۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ٹوئٹ کا مذاق بھی بنایا گیا ۔