راولپنڈی، بیٹے کا ماں پرتشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

July 22, 2020


پنجاب کے شہر راوالپنڈی، تھانہ صادق آباد کی حدود میں بیٹے کا ماں پر بد ترین تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔

راوالپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد میں ملزم ارسلان اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، والدہ پر تشدد کرنے کے بعد ملزم ارسلان بیوی کو لے کرفرار ہو گیا تھا۔

پولیس کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متاثرہ خاتون کا پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق بیٹا اور بہو آئے روز جھگڑا کرتے ہیں، بیٹے اور بہو نے تشدد کا نشانہ بنایا۔