کراچی، شہریوں نے کورونا کیخلاف مزاحمت پیدا کرلی ہے

July 22, 2020

ڈاکٹر طاہر شمسی کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ کراچی کے ایک تہائی شہریوں نے اپنے اندر کورونا کے خلاف مزاحمت پیدا کرلی ہے ۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک ٹیسٹنگ مرکز کے ڈیٹا پر ریسرچ کے نتائج کے مطابق کورونا کے کم کیسز کی وجہ شہریوں میں اینٹی باڈیز کا بننا ہے، اکثر افراد میں کورونا کی علامات سامنے نہیں آئیں لیکن ان میں اینٹی باڈیز بن گئیں۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ ریسرچ صرف مردوں کے ٹیسٹ کے ڈیٹا پر کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 70 فیصد شہریوں میں اینٹی باڈیز بن جائیں تو شہر ہرڈ امیونٹی بن جائے گا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ تک ’’ہرڈ امیونٹی‘‘ کا کہنا قبل از وقت ہوگا جبکہ ابھی صرف علامات والے لوگوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔