SBP نے ماحول دوست توانائی ری فنانس اسکیم کا دائرہ کار بڑھا دیا

July 22, 2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماحول دوست توانائی ری فنانس اسکیم کا دائرہ کار بڑھا دیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے ماحول دوست توانائی ری فنانس اسکیم کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے، شمسی اور ہواسے بنی بجلی فروخت کرنے والی کمپنیز ری فنانسنگ سہولت لےسکیں گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق متبادل ذرائع سے تیار بجلی فروخت کرنیوالےاداروں کو کیٹگری3میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ متبادل بجلی تیار کرنے والی کمپنیز کے پراجیکٹ سائز 1 میگا واٹ سے بڑھ کر 5 کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کیٹگری3 فنانسنگ کی حد ایک ارب سے بڑھا کر 2 ارب روپے کردی گئی ہے۔