خوشاب: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، قصاب جاں بحق

July 23, 2020

پنجاب کے ضلع خوشاب کے علاقے قائد آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گوشت خریدنے کے لیے جانے والے مخالف شخص پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے قصاب جاں بحق ہو گیا جبکہ حملہ آوروں کا مخالف شخص بچ گیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قائد آباد خوشاب کے گاؤں چسو میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اپنے مخالف پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ گوشت خریدنے کے لیے قصاب کی دکان پر موجود تھا۔

ملزمان کی فائرنگ سے قصاب محمد امیر جاں بحق ہوگیا جبکہ عمران نامی جس شخص کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی گئی تھی وہ محفوظ رہا۔

یہ بھی پڑھیئے: خوشاب میں ساتھیوں کی فائرنگ سے 3 گرفتار ملزمان ہلاک

حملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ضروری کاروائی شروع کر دی ، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔