خوشاب میں قتل اور ڈکیتی کے3 ملزمان کو عدالت پر پیشی کے لیے لانے والی پولیس کی گاڑی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے گرفتار تین ملزمان ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تھانہ کھٹہ پولیس قتل اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں ملوث 3ملزمان ذیشان ، ثاقب اور وقار کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس گاڑی میں ریمانڈ کیلئے عدالت میں لارہی تھی۔
اس دوران جوہرآباد موڑ کے قریب پولیس کی گاڑی پر 2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر تینوں زیر حراست ملزم جاں بحق ہوگئے ۔
واقعے میں 2پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرلی گئی ہے۔