کورونا کی ویکسین کا تعین دسمبر تک کر لیا جائے گا، ڈاکٹر فاؤچی

July 25, 2020


امریکا کے متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے محفوظ ہونے کا تعین اس سال دسمبر تک کر لیا جائے گا ، لیکن یہ ویکسین اگلے برس کے وسط میں ہی بڑے پیمانے پر دستیاب ہو سکے گی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ انٹرویو سے خوش ہیں جس میں صدر ٹرمپ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں کچھ باتیں اب بھی تحقیق طلب ہیں کہ یہ وائرس بچوں میں کس حد تک پھیلتا ہے اور کیا بچے یہ وائرس بڑوں کو بھی لگا سکتے ہیں؟