پنجپائی میں کھڑی نو کوچز سے ہزاروں کلو چھالیہ ،گٹکا ڈرائی فروٹ وغیرہ برآمد

July 29, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کسٹم عملے نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پنجپائی میں کھڑی نو کوچز سے ہزاروں کلو چھالیہ ٗ ، گٹکا ڈرائی فروٹ سمیت 22کروڑ سے زائد کا سامان قبضے میں لے لیا ، کلیکٹر کسٹمز کوئٹہ پریونٹو عرفان جاوید کو خفیہ اطلاعات ملی کہ سمگلرز نے پنجپائی ڈسٹرکٹ مستونگ کے مقام پر واقعہ ایک کمپاؤنڈ میں کھڑی 9کوچز میں غیر ملکی سامان بھری ہوئی ہے جس پر ایڈیشنل کلیکٹر یا سر کلہور ایڈیشنل کلیکٹر قاسم کھوکر، ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز اکبر جان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے ایف سی نارتھ ریجن اور انتظامیہ کے ہمراہ کمپائونڈ میں کارروائی کرتے ہوئے کوچز سے ہزاروں کلو چھالیہ ، گٹکا کشمش بادام کاجو چائنیز نمک جو صحت کے لئے مضر ہے ٹائرز سگر یٹس ، کپڑا ، شیمپو آٹو پارٹس قالین اور کمبلز سمیت کوچز کو قبضے میں لے لیا ۔