چڑیا گھر میں شرارتی پانڈے کی چھٹی سالگرہ

July 29, 2020

چین کے چڑیا گھر میں شرارتی پانڈے کی چھٹی سالگرہ بیحددھوم دھام سے منائی گئی۔

چین کے چڑیا گھر میں موجود پانڈے کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے چڑیا گھر کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور پانڈے کیلئے برف سے بنا خصوصی کیک اور پھل و سبزیاں کا پُر لطف کھانا بھی پیش کیا گیاجبکہ کیک کٹنگ کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر برتھ ڈے کیک سے لطف اندوز ہوتے اور شرارتیں کرتے پانڈے کی دلچسپ حرکتوں نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔