سڑک کنارے پڑنے والے گڑھے نے دو راہگیروں کو نگل لیا

July 29, 2020


کہتے ہیں مصیبت کہیں بھی کسی بھی وقت آسکتی ہے۔ اس بات کا عملی مظاہرہ چین میں اُس وقت دیکھا گیا جب سڑک پر اچانک پڑنے والے گڑھے نے دو خواتین کو نکل لیا۔

یہ واقعہ چین کے شہر Chongqingمیں پیش آیا جب دو خواتین سڑک کنارے فٹ پاتھ سے گزر رہی تھیں کہ اچانک سڑک پرگڑھا پڑ گیا جس کے باعث دونوں خواتین گڑھے میں جا گریں۔

گڑھے میں گرنے کے باعث خواتین معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت باہر نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔