گوگل نے ملازمین کو مزید 1 سال تک گھروں سے کام کی اجازت دیدی

July 29, 2020

سرچ انجن گوگل نے اپنے بیشتر ملازمین کو مزید ایک سال تک گھروں سے کام کرنے کی اجازت دیدی، جس کے بعد ملازمین اب جولائی 2021 تک گھروں سے کام کرسکتے ہیں۔

کورونا وبا کے خطرات سے ملازمین کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت گوگل نے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔

انتہائی ضروری عملے کو دفتری امور کے انجام دہی کے لیے دفاتر میں آنے کی اجازت ہے جس کے لیے انہیں خصوصی ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

گوگل کے سی ای نے ملازمین کو بذریعہ ای میل گھروں سے کام کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے آئندہ کے ٹاسک کے لیے ‘ورک فرام ہوم’ آپشن کے تحت پالیسی کو مدنظر رکھنے کا کہا ہے۔

انہوں نے ملازمین کو بتایا کہ وہ ملازمین جن کے لیے دفاتر آنا ضروری نہیں وہ گھروں اور متبادل جہگوں سے اپنی سہولت کے مطابق 30جون 2021 تک کام جاری رکھیں گے۔