مہوش حیات کے نزدیک قُربت کیا ہے؟

July 29, 2020

تمغہ امتیاز مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ’قربت وہ ہے کہ جب کوئی آپ کی خاموشی پڑھ لے اور سمجھ لے‘۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے ’قُربت‘ سے متعلق ایک فکر انگیز پوسٹ شیئر کی ہے۔

اداکارہ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اُس شخص کو اپنے جذبات اور کیفیت کے بارے میں نہ بتائیں لیکن وہ پھر بھی آپ کے احساسات کو سمجھ جائے۔

مہوش حیات کے اس ٹوئٹ کی حمایت کرتے ہوئے صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر کوئی شخص آپ کی خاموشی پڑھ لے تو سمجھ جائیں کہ وہ آپ کے ساتھ مخلص ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ سچے پیار اور حقیقی تعلق کو بیان کرتی ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’کامیاب لوگ ہمیشہ دو چیزیں چہرے پر رکھتے ہیں اور وہ مسکراہٹ اور خاموشی ہے۔‘

مہوش حیات نے پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک بولڈ تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نیلے رنگ کے مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔ یہ تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی ہے۔


انسٹاگرام پر صرف 12 گھنٹوں میں اداکارہ کی اس پوسٹ کو 42 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔