فرانس، سڑک حادثے میں چار بچے جاں بحق

July 29, 2020

شمالی فرانس کے شمالی علاقے ایسنے میں سڑک حادثے میں چار بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دن تین بجے پیش آیا۔

خاتون ڈرائیور اور ایک شخص کے ساتھ ان چار بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

اس حادثے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔