سینیٹ میں کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس پر کڑی تنقید

July 29, 2020

سینیٹ اجلاس میں کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق عالمی عدالت انصاف نظرثانی ترمیمی آرڈیننس پر کڑی تنقید کی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹر پرویز رشید نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ وہ کلبھوشن کو پھانسی دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ پھانسی کی وہ رسی وزیراعظم نے کس استعمال میں رکھی ہے؟

وزیر قانون سینیٹر فروغ نسیم نے کہا کہ آئی سی جے کا فیصلہ نہیں مانتے تو بھارت سیکیورٹی کونسل میں قرارداد لے آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن کو کوئی سہولت نہیں دی جا رہی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کے ساتھ وہی ہو گا جو ہماری عدالت نے فیصلہ کیا ہے۔