کورونا سے متعلق جھوٹے دعوے کی ویڈیو ہٹادی گئی

July 30, 2020

فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے کورونا وائرس سے متعلق جھوٹے دعوے کی ویڈیو اپنی سائٹس سے ہٹادی، ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے تھے۔

ویڈیو کو امریکا کے انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے نیوز نیٹ ورک نے بنایا تھا ۔جس میں ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکین کو کورونا وائرس کا علاج قرار دیا گیا تھا۔

ویڈیو میں ماسک چہرے پر لگانے کو غیر ضروری بھی قرار دیا گیا تھا۔ یہ دونوں دعوے طبی ماہرین کے بالکل برعکس تھے۔

ویڈیو شیئر کئے جانے بعد یہ فیس بک پر وائرل ہو گئی تھی، ویڈیو کو امریکی صدر نے بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔