شہباز شریف کی بلاول اور فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر مشاورت

July 30, 2020

شہباز شریف کی بلاول اور فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر مشاورت

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

شہباز شریف نے دونوں رہنمائوں سے ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کی ۔ رہنمائوں نے متحدہ اپوزیشن کے سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جو فیٹف سے متعلق سینیٹ میں زیر غور قانون کا قومی مفاد میں جائزہ لے گی۔