دن کے اوقات میں ہیوی ٹرانسپورٹ کی آمدورفت،بدترین ٹریفک جام

July 31, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی آمدو رفت کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ،ٹریفک حکام کاروائی سے گریزاں تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف نواحی علاقوں کی شاہراہوں میں دن بھر ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت کاسلسلہ جاری رہتا ہے جسکی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوجاتی ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی ہے لیکن اسکے باوجود ٹرک دن دہاڑے آتے ہیں اور گوداموں سے لوڈنگ ان لوڈنگ کرتے ہیں لیکن ٹریفک حکام کی جانب سے انکے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جسکی وجہ سے نواحی علاقوں کےرہائشیوں وآنے جانے والوں کو آمد ورفت میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند کیا جائے۔