پہلی سے بارہویں جماعت کی نصابی کتب ویب سائٹ پر دستیاب

July 31, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پہلی تا بارہویں جماعت تک کی اردو و انگریزی میڈیم کی نصابی کتب، لیکچرز، معلوماتی ویڈیوز پی آئی ٹی بی کی ویب سائیٹ پر آپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ نصابی کتب کے ای لرن پراجیکٹ سے طلباء کو اب مضمون سمجھنے کیلئے ماہر اساتذہ کے لیکچرز آن لائن دستیاب ہونگے جبکہ پرائمری کے طلباء کیلئے دیدہ زیب گرافکس پر مشتمل لیکچرز آپ لوڈ کیے گئے ہیں، طلباء ان کتابوں اور ویڈیوز کو با آسانی ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔