15 منٹ میں اسمارٹ فون چارج کرنے والا چارجر

July 31, 2020

اسمارٹ فون چارج کرتے ہوئے صارفین کو اس وقت بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کے فون کی چارجنگ جلدی ختم ہوجاتی ہے۔

نیا تیز رفتار چارجر متعارف ہونے کے بعد صارفین اسمارٹ فونز 15 منٹ سے کم عرصے میں مکمل طور پر اپنا فون ری چارج کرسکیں گے۔

کوالکم کا کوئیک چارج 5 فونز کو صرف پانچ منٹ میں 0 سے 50 فیصد تک چارج کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے حفاظتی اقدامات میں نئی خصوصیات متعارف کرائے گا۔

کوالکوم کے مطابق ’دنیا کا سب سے تیز چارجنگ موجودہ چارجنگ ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں چار گنا زیادہ تیز ہوگا اور سال کے اختتام سے قبل تجارتی آلات میں جانے کا راستہ تلاش کرلے گا۔

یہ 250 سے زیادہ اسمارٹ فونز کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا حالانکہ یہ ایسی خصوصیت نہیں ہے جس میں ایپل سپورٹ کرتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے صرف اینڈرائیڈ،صارفین ہی فائدہ اٹھائیں گے۔

کوئیک چارج پانچ کے لیے مطابقت رکھنے والے فونز میں سام سنگ گلیکسی ایس 20 فائیو جی، ایل جی وی 30 اور نوکیا 8 شامل ہیں علاوہ ازیں پرانے فوری چارج آلات نئے چارجنگ سسٹم کے ساتھ بھی کام کریں گے۔