شام اوریمن میں انسانی بحران بدترین ہوگیاہے،رانابشارت

August 01, 2020

لندن(پ ر) بین الاقوامی انسانی حقوق کے مبصر اور اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی رانا بشارت علی خان نے کہا کہ شام میں جنگ کے پیچھے منافق ممالک کی پالیسی واضح ہے،یمن میں انسانی بحران اپنی بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے جہاں نہ صرف تنازعات بڑھتے جا رہے ہیں بلکہ قحط کی شدت ، زوال میں پڑی ملک کی معیشت اورکورونا وائرس قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے، رانا بشارت نے کہا کہ ا قوام متحدہ کا دسمبر 2016 سے کیے گئے اندازے کے مطابق 400،000 شامی ہلاک ہوچکے ہیں، 4.81 ملین شامی شہری فرار ہوچکے ہیں جب کہ اندرونی طور پر 6.3 ملین افراد بے گھر ہیں،پچھلے ماہ کے دوران یمن میں فوجی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ، انہوں نے حالیہ واقعے کے بعد شہریوں کی حفاظت کا بھی مطالبہ کیا۔