عید الاضحیٰ پر میئر اسلام آباد کا شہر کا دورہ

August 01, 2020

میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز نے شہر کا دورہ کیا اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ لیا ہے۔

شیخ انصرعزیز نے بتایا کہ شہر اقتدار میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں قربانی ہو رہی ہے ان جگہوں کو دھویا جائے گا اور جب شہر میں قربانی کا عمل مکمل ہوجائے گا تو پورے اسلام آباد میں کلورین اسپرے کروایا جائے گا۔

میئراسلام آباد نے بتایا کہ جنگلوں میں گڑھے کھو دے گئے ہیں جہاں آلائشوں کو ڈمپ کیا جا رہا ہے۔