ثانیہ مرزا کی مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

August 01, 2020

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو اپنے بیٹے کے ہمراہ عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی ہے۔

اس دوران کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنے اپنے انداز میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دے رہی ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار کورونا وبا کے دوران اس وقت بھارت میں ہی مقیم ہیں۔

انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

اپنی اس پوسٹ میں بھارتی ٹینس اسٹار نے مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔