حرا مانی کا عید پر منفرد انداز

August 02, 2020

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر خوبصورت رنگین ساڑی کا انتخاب کیا جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر سلمان شیخ المعروف مانی کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں اور ساتھ ہی اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔


ایک اور پوسٹ میں حرا نے مانی کے ہمراہ چلتے ہوئے ایک سلو موشن میں بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی۔

عید کے دن تو حرا نے رنگین ساڑی پہنی لیکن رات میں آؤٹنگ کیلئے کالی ساڑی کا انتخاب کیا، جس میں خوب پیاری لگ رہی تھیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ اُن کی عید کیسی گزر رہی ہے۔


ساتھ ہی انہوں نے تصویر لینے کا کریڈت شوہر مانی کو خوبصورت انداز میں دیا۔

حرا نے مانی کو تیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’فوٹو کریڈٹ میرا پیارا سا میاں مانی۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لگائی گئی مہندی پر اپنے دونوں بیٹوں ابراہیم اور مزمل کا نام لکھوایا تھا۔