طوفان ’آئی سائی یس‘کے مزید طاقتور ہونے کا خدشہ

August 03, 2020

بہاماس سے فلوریڈا کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھنے والا سمندری طوفان Isaias (آئی سائی یس) مزید طاقتور ہوسکتا ہے۔

طوفان کے زیر اثر فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز بہاماس سے ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت میں کچھ کمی آئی تھی لیکن اب امریکی ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی فلوریڈا کی جانب بڑھنے والا طوفان مزید طاقتور ہوجائے گا۔