بلوچستان: کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی

August 03, 2020

بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں نمایاں کمی آگئی، صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف تین مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 24 مریض صحت مند ہوگئے۔ اس وقت صوبے میں صرف 1428مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز صوبے میں 246 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اس دوران 2 اضلاع سے 3 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 11777ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 24 مریض مکمل صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10213 ہوگئی ہے۔

جبکہ 1428مریض زیر علاج ہیں اور 30 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 136 افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں۔