قربانی کامقصد خالق کائنات کی اطاعت اختیارکرناہے،علماء

August 04, 2020

لاہور( وقائع نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم،مولاناقاری علیم الدین شاکر،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا محبوب الحسن طاہر،قاری عبدالعزیز، مولانا خالدمحمود نے عید الاضحی کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ خالق کائنات کی مکمل اطاعت اختیار کرنا ہے۔