ایل ڈبلیو ایم سی کاصفائی آپریشن54 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائیں

August 04, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی پر خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔ عید کے تینوں دنوں کے دوران قربانی کے جانوروں کی54 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائیں۔ آپریشن میں 3400 سے زائد وہیکلز بشمول پک اپس، 119عارضی طور پر قائم ویسٹ کلیکشن اینڈ ٹرانسفر سٹیشنز،293 عید کیمپوں کی مدد سے اکٹھا کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی اور ایم ڈی ایل ڈبلیوا یم سی عید الاضحی کے تینوں روز عید کیمپ، ویسٹ کلیکشن سنٹر اور ڈمپنگ پوائنٹس کا دورہ کرتے رہے ۔