پی کے 77میں عیدالاضحی کے دوران صفائی مہم کامیاب رہی‘زبیر احمد قریشی

August 04, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک)فوکل پرسن پی کے 77 زبیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی کے مشیر برائے بلدیات و اطلاعات کامران بنگش کی ہدایت پر عیدالاضحی پر حلقہ میںڈبلیو ایس ایس پی زون اے اور زون بی کے اہلکار تینوں دن صبح سے رات دیر تک صفائی مہم میں مصروف رہے۔ زونل منیجرز‘ یوسی ایم آیز ‘ سی ایم آئی‘ فیلڈ سٹاف ‘محلہ کونسل کے نمائندے اور دیگر عملہ پوری طرح متحرک رہا ۔ڈبلیو ایس ایس پی کے افسروں نے عید کا پہلا دن عملہ کے ساتھ گُزارااور عیدالاضحی کے آپریشن کو کامیاب بنایا۔